ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) فرانس اورایکواڈور کے درمیان میچ برابری پر ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر سکیں۔ ورلڈ کپ فٹبال 2014 ء کے سلسلے میں کھیلے گئے۔
ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ نے ہونڈراس کو 3-0 سے شکست دے دی۔ اس طرح گروپ ای سے فرانس اور سوئٹزر لینڈ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں سوئٹزر لینڈ کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہو گا۔ جبکہ فرانس کا مقابلہ نائیجیریا سے ہو گا۔