فٹ بال ورلڈ کپ قریب آگیا لیکن اسٹیڈیم کی تیاری میں تاخیر

Stadium Preparation

Stadium Preparation

کوری چیبہ (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ قریب آگیا لیکن اسٹیڈیم کی تیاری معمہ بنی ہوئی ہے، فیفا نے خبردار کیا ہے کہ 18 فروری تک برازیلین شہر کوری چیبہ کا اسٹیڈیم تیار نہ ہوا تو میزبانی سے محروم کر دیا جائیگا۔

فٹ بال ورلڈ کپ جون جولائی میں برازیل میں ہونا ہے، جس کیلئے بعض اسٹیڈیم تو تیار ہوچکے ہیں لیکن چند اسٹیڈیم اب تک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ فیفا نے کوری چیبہ اسٹیدیم کے حوالے سے شدید تشویش ظاہر کی ہے، جس کا بارہ فیصد کام باقی ہے، اس میدان پر چار میچ کھیلے جائیں گے، جن میں دفاعی چمپئن اسپین کامیچ بھی شامل ہے۔

فیفا کے سیکریٹری جیروم والک خبردار کیا ہے اگر کہ 18 فروری تک اسٹیدیم کا کام مکمل نہیں ہوا تو اسے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کر دیا جائیگا۔