ماسکو (جیوڈیسک) دنیا جہاں کے رنگ ماسکو اسٹیڈیم میں اتر آئے، مقامی گلوکاروں نے خوب لہو گرمایا، شائقین کے رقص نے سماں باندھ دیا۔
روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیاہے۔ تقریب میں نامور گلوکاروں نے خوب رنگ جمایا جسے دیکھ کر لاکھوں لوگوں نے داد دی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں فیفا کے رکن ممالک کے دستوں نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔
دنیا بھر سے فٹبال شائقین کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں کئی ہوٹلوں میں بکنگ پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈو نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت، روسی صدر پیوٹن نے بھی خطاب کیا، انہوں نے فیفا اور مہانوں کا شکریہ ادا کیا، چوراسی ہزار شائقین نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر رنگارنگ تقریب کا لطف اٹھایا، اوراپنا لہو گرمایا۔