ساو پالو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے میزبان برازیل انتظامیہ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
دو ہزار کے لیے لگ بھگ افراد نے Paulo Sao میں میگا ایونٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ، ورلڈکپ، جون جولائی میں برازیل میں ہو گا، ایک طرف انتظامیہ اسٹیڈیمز کی تعمیر میں تاخیر کے باعث کچھ فکر مند ہے تو دوسری جانب ساو پالو میں ہزاروں افراد میگا ایونٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، پر امن مارچ کے ذریعے مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ورلڈ کپ پر چودہ بلین ڈالرز خرچ کر رہی ہے جبکہ ملک میں ہسپتال، اسکولز اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرے وقفے وقفے سے جاری رہیں گے۔