سوچی (جیوڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو نے آج اپنے پہلے میچ میں ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے سپین کو پرتگال کے خلاف کامیابی حاصل کرنے سے روک دیا۔ گروپ بی کی مضبوط ترین ٹیموں سپین اور پرتگال کے درمیان میچ 3-3 سے برابر رہا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ میچ روسی شہر سوچی میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں کے چوتھے ہی منٹ میں سپین کو اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب پرتگال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کیخلاف ہسپانوی دفاعی کھلاڑی نے ڈی کے اندر فاؤل کر دیا اور پرتگال کو پنلٹی کک دی گئی۔ رونالڈو نے اسے باآسانی گول میں تبدیل کر دیا۔
میچ کے 16ویں منٹ میں سپین کے سرگیو بسکٹس کو ایک اور فاؤل کی وجہ سے پیلا کارڈ دکھایا گیا۔ تاہم سپین نے میچ کے 24ویں منٹ میں پہلا گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ سپین کے دیئیگو کوسٹا نے تین دفاعی کھلاڑیوں کے درمیان اکیلے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کا پہلا گول کیا۔
میچ کے 25ویں منٹ میں سپین کا ایک اور حملہ تقریباً دوسرے گول میں تبدیل ہونے لگا تھا تاہم پرتگالی گول کیپر نے یکے بعد دیگرے تین شاٹ روکے۔ اس دوران بال گول پوسٹ سے لگ کر گول لائن تک پہنچ گئی مگر بال لائن کراس نہیں کر سکی۔
میچ میں کے چوتھے ہی منٹ میں سپین کو اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے حلاف ہسپانوی دفاعی کھلاڑی نے ڈی کے اندر فاؤل کر دیا اور پرتگال کو پلنٹی کک دی گئی۔ میچ کے 27ویں منٹ میں پرتگال کے برونو فرنینڈز کو میچ کا دوسرا پیلا کارڈ ملا۔
ہاف ٹائم سے پہلے سپین کے گول کیپر دی گئیہ سے ایک غلطی ہوئی جب رونالڈو کی ایک شاٹ ان کے ہاتھوں کو چھوتی ہوئی گول کے اندر داخل ہو گئی۔ ہاف ٹائم پر سکور 2-1 تھا۔ دوسرے ہاف کے 9ویں منٹ میں سپین کے دیئیگو کوسٹا نے ایک مرتبہ پھر سپین کا دوسرا گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
میچ میں سپین کو پہلی مرتبہ برتری اس وقت ملی جب ناچو (جن کی غلطی کی وجہ سے پرتگال کو پہلی پنلٹی ملی تھی) نے اپنے کیے کا ازالہ کرتے ہوئے سپین کا تیسرا گول کیا۔ مگر رونالڈو نے ایک شاندار فری کِک پر میچ ایک مرتبہ پھر برابر کر دیا۔ میچ کا چھٹا گول شاید اس کا خوبصورت ترین گول تھا۔