فٹ بال ورلڈ کپ: ناک آئوٹ مرحلے کا آج آغاز، برازیل چلی مدمقابل

Football World Cup

Football World Cup

برازیلیا (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہو گا، پہلا میچ برازیل اور چلی کے درمیان کھیلا جائے گا، کولمبیا اور یوراگوئے کی ٹیموں کے درمیان بھی جوڑ پڑے گا۔

فٹ بال کی عالمی جنگ میں ٹائٹل کے لیے پری کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ناک آؤٹ سٹیج میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ اور میزبان ٹیم برازیل کا چلی کے خلاف جوڑ پڑے گا۔ دونوں کے درمیان اہم معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

کولمبیا اور یوراگوئے کی ٹیمیں بھی آج ہی ریوڈی جنیرو کے سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔ 29 جون کو ہالینڈ اور میکسیکو کے درمیان جوڑ پڑے گا جبکہ اسی روز یونان اور کوسٹا ریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگیں۔ 30 جون کو جرمنی کی ٹیم بھی اگلے راؤنڈ میں الجزائر سے ٹکرائے گی۔ 30 جون ہی کو نائیجیریا کی ٹیم فرانس کے خلاف ان ایکشن ہو گی۔