فٹبال ورلڈ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے

Football World Cup

Football World Cup

ساؤپالو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ جرمنی، پرتگال، روس اور بیلحجیم کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی میں جرمنی کی ٹیم امریکا کا سامنا کرے دونوں ٹیموں کے دو دو میچز میں چار چار پوائٹنس ہیں جو ٹیم میچ جیتے گی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں ناک آوٹ مرحلے میں داخل ہو جائیں یہ میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔اسی گروپ سے رات نو بجے گھانا اور پرتگال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، دونوں ٹیموں کو اگلے مرحلے میں جانے کے لئے میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

رات ایک بجے گروپ ایچ میں بیلجیم کوریا کا سامنا کرے گی ،گروپ میں چھ پوائنٹس کے ساتھ بیجیلم پہلے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بناچکی ہے جبکہ کوریا کے لئے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

دوسرے میچ میں روس کی ٹیم الجزائر کا سامنا کرے گی روس کو بھی اگلے مرحلے تک رسائی کے لئے میچ جیتنا ہوگا جبکہ الجزائر برابری کی صورت میں بھی لاسٹ 16 میں پہنچ سکتا ہے۔