فٹبال ورلڈ کپ میں آج دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

Football World Cup

Football World Cup

ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ میں آج مزید دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔پہلے سابق چیمپئن فرانس کی ٹیم نائجیریا سے مقابلہ کرے گی پھر جرمنی اور الجزائر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جو جیتے گا کوارٹر فائنل میں جائے گا جو ہارے گا اس کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گافٹبال ورلڈ کپ کا جوش اب اپنے عروج پر ہے۔

چار کوارٹر فائنلز مکمل ، فائنل ایٹ کی چار ٹیمیں بھی فائنل۔ آج مزید دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں جائیں گی۔رات نو بجے انیس سو اٹھانوے کی چیمپئن ٹیم فرانس کا مقابلہ ہوگا سابق اولمپک چیمپینز نائیجریا سے۔

عالمی رینکنگ میں چوالیسویں پوزیشن پر موجود نائجیریا کی ٹیم انیس سو اٹھانوے کے بعد پہلی مرتبہ ناک آوٹ اسٹیج پر پہنچی ہے۔ اس کے مقابل فرنچ ٹیم کی عالمی رینکنگ سترہ ہے اور ماہرین کے مطابق، فرانس کی ٹیم اس میچ کو جیتنے کیلئے فیوریٹ ہے۔

رات ایک بجے افریقا ریجن کی نمبر ون ٹیم الجزائر کا مقابلہ ہوگا جرمنی سے۔ الجزائر کی ٹیم گروپ میں صرف ایک میچ جیت کر ہی پہلی مرتبہ ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب تجربہ کار جرمنی کی ٹیم گروپ ایچ میں ناقابل شکست رہی تھی ،ماہرین کا ماننا ہے کہ اس میچ میں جرمنی کی ٹیم کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔