فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کا سفر جاری ، امریکا میں استقبال

Football, Trophy

Football, Trophy

واشنگٹن (جیوڈیسک) فٹ بال کے عالمی مقابلے کا میلہ سجنے والا ہے اور فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی کا عالمی سفر بھی جاری ہے، ٹرافی امریکا پہنچی تو امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ نے ، ٹرافی کا شاندار استقبال کیا۔امریکی محکمہ خارجہ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں وزیر خارجہ جان کیری اور نائب صدر Biden Joe سمیت دیگر افرا د نے شرکت کی۔اس موقع پر بائڈن کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ ناصرف ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے بلکہ اس سے جوش و خروش کے ساتھ جیت کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔

فٹ بال کے عالمی مقابلے کا آغاز، 12 جون سے برازیل میں ہو گا ،جس میں تیس سے زائد ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔