فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی 89 ممالک کے سفر کے بعد برازیل پہنچ گئی

Football Trophy

Football Trophy

برازیلیا (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی نواسی ممالک کا سفر طے کر کے میزبان ملک برازیل پہنچ گئی ، مداحوں پر ورلڈ کپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی نواسی ممالک کا سفر مکمل کر کے میزبان ملک برازیل پہنچ گئی ، سپر میگا ایونٹ شروع ہونے میں ابھی دو ماہ باقی ہیں۔ ٹرافی کے یہاں تک کا سفر مکمل ہونے پر تقریب رونمائی ہوئی ، منتظم اور فٹ بال مداح بے حد خوش نظر آئے۔

فٹ بال کا عالمی میلہ جون میں سجے گا لیکن اس کے رنگ ابھی سے اپنا آپ دیکھانے لگے ، جرمن ڈیزائنر کی تیار کردہ سپیشل سائیکل نے فٹ بال ایونٹ کو ابھی سے دل و دماغ پر نقش کر دیا ، فٹ بال پرستار سائیکل سوار نے کہا ہے کہ ایونٹ یادگار ہو گا۔