لاہور (جیوڈیسک) اے ایف سی انڈر سکسٹین کوالیفائر کے لیے غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں موجود ہیں،متحدہ عرب امارات کی جونیئر ٹیم نے پاکستان آ کر خوشی کا اظہار کیا اور بھرپور پریکٹس کی۔ متحدہ عرب امارات کی انڈر سکسٹین ٹیم نے ماڈل ٹاون فٹ بال گراونڈ میں پریکٹس کی،مہمان دستہ کے سربراہ سعید عبید کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔
ہم پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر ان کے مشکور ہیں۔غیر ملکی ٹیموں کے کوارڈینیٹر میاں رضوان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز پچیس ستمبر سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے ہو گا اور اس مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔