محبت رسول کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے آقا کی بڑھ چڑھ کر خوشی منائیں۔مولانا توقیر احمد
Posted on February 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: محبت رسول کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے آقا کی بڑھ چڑھ کر خوشی منائیں۔ آپۖ کی ولادت ہمارے لیئے باعث رحمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا توقیر احمد (راولپنڈی)، مولانا محمد اسلم فیضی (کوٹ سلطان)، قاری عظمت اللہ باروی اور صاحبزادہ افتخارالحسن سواگ نے جامعہ رضویہ بارویہ میں میلاد النبیۖ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفیۖ منانے سے ہمارے گھروں میں رحمتیں اور برکتیں ہوتی ہیں۔ محبت رسولۖ ہمارے ایمانوں کا جزو ہے۔ جس کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ حضورۖ کی نعمتوں کا شمار کسی طور نہیں کیا جا سکتا۔ آپۖ کے صدقے سے زمین و آسمان حتیٰ کہ کائینات کی تمام چیزیں ملیں آپۖ اللہ تعالیٰ کی بہترین دلیل ہیں۔ آپۖ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا دیدار کروایا۔ جیسے آپۖ نے اللہ تعالیٰ کی گواہی دی ایسے صحابہ کروم نے آپۖ کی گواہی دی اور آپۖ کو سچا نبی مانا۔ منافق کسی طرح بھی صاحب ایمان نہیں ہو سکتا۔ جب تک دل میں ادب مصطفیۖ نہ ہو۔ حضرت صدیق اکبر سب سے پہلے آپۖ پر ایمان لائے۔اور آپۖ پر سب کچھ قربان کر دیا۔ ساری کائینات کے غلاموں سے زیادہ ایمان لانے والوں میں حضرت ابو بکر صدیق کا پلڑا بھاری ہے۔ صدیق اکبر کے بارے میں ذہنوں میں خلش رکھنے والا کسی طرح بھی مومن نہیں ہو گا۔جلسہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں صاحبزادہ افتخار الحسن نے ختم قرآن کرنے والے مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com