لاس اینجلس (جیوڈیسک) فوربز نے دو ہزار چودہ کے امیر ترین امریکیوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بل گیٹس کے اثاثے اکیاسی ارب ڈالر ہیں۔
وہ اکیس سال سے امریکا کی امیر ترین شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ Berkshire Hathaway گروپ آف کمپنیز کے وارن بفے Warren Buffett سڑسٹھ ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ دو ہزار ایک سے اس پوزیشن پر قابض ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے لیری ایلیسن Larry Ellison پچاس ارب ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔
کوچ انڈسٹریز کے چارلس اور ڈیوڈ کوچ بیالیس ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر جبکہ نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ آٹھویں نمبر پر ہیں فیس بک کے بانیMark Zuckerberg چونتیس بلین ڈالر دولت کے ساتھ امریکا کے گیارھویں امیر شخص ہیں۔