فوربز میگزین، ڈوین جانسن سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار
Posted on August 26, 2016 By Majid Khan شوبز
Dwayne Johnson
نیو یارک (جیوڈیسک) جانسن جو ریسلنگ کی دنیا میں دی راک کے نام سے مشہور ہیں نے دو ہزار پندرہ کی نسبت رواں برس دو گنا زیادہ کمائی کی ہے۔
میگزین کے مطابق ایکشن کامیڈی فلم سنٹرل انٹیلیجنس کی کامیابی اور فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اٹھویں فلم سائن کرنے سے جانسن کی کمائی میں اضافہ ہوا۔
اداکار جیکی چن چھ کروڑ دس لاکھ ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور میٹ ڈامون ساڑھے پانچ کروڑ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔
گزشتہ برس سرفہرست رہنے والے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com