اسلام آباد : فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ میں محفل میلاد النبی ۖکی سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد وقوع پذیرہوا جس میں نعت خواں حضرات نے عشق مصطفی میں ڈوب کر ولادتِ وجہِ کائنات حضرت محمد ۖ کے موقع پر شاندار انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔اس موقع پر کمپنی ڈائریکڑز، فیکڑی افسران اور ورکروں کی ایک کثیر تعدادتشریف فرما تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو سید عمران محمود نے محفل میلاد مصطفی ۖ کی تقریب منعقد کرنے پر انتظامیہ کو مبارک بعد دی اور کہا کہ اس طرح کی محفلیں ہمارے دلوں کو گرماتی ہیں اور ہمارے اندر عشق ِ مصطفیۖ کا جذبہ تازہ ہوتا ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے فورس بیڑیز کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فورس بیٹریز نے کوالٹی اور معیار پر سمجھوتا نہ کرتے ہوئے مارکیٹ میںنام بنایا ہے اور میں چاہتا ہوں کی اعلیٰ معیار اور کوالٹی ہی مارکیٹ میں ہماری پہچان رہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی، کوالٹی کے اعلیٰ معیار، ٹارگٹس کے برقت حصول اورریکارڈ پروڈکشن کرنے پر کمپنی ملازمین کے لیے نہ صرف بونس کا اعلان کیا بلکہ تنخواہوں میںسال نو کے آغاز کے ساتھ ہی اضافے کی نوید بھی سنائی۔ انہوں نے کمپنی میں مزید اصلاحات اور سہولیات میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ہر سال کمپنی کی طرف سے 2 ورکروں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے پر بھیجنے کا بھی اعلان کیاجبکہ اس موقع پر فرحت جذبات سے متاثر ہو کر چیف ایگزیکٹو سید عمران محمود نے کمپنی ایمپلائی تنویر احمد کو بھی دیگر 2 ورکروں کے ساتھ عمرے پر بھیجوانے کابھی اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے و صوبائی وزیر چوہدری ریاض نے کہا کہ عشق مصطفی ہر مسلمان کے دل میں ہے۔
نبی رحمت ۖنے امن ، سلامتی، بھائی چارے، عدل ، مساوات اور احترام انسانیت کی جو تعلیمات دیں انہیں دنیا کے سامنے لایا جائے۔ مسلمانان عالم کا فرض ہے کہ وہ دین اسلام کی شکل میں جو ضابطہ حیات نبی اکرمۖ نے متعارف کروایا ہے اسے نہ صرف اپنی زندگیوں کا محور و مرکز بنائیں بلکہ بنی نوح اسلام کو اس سے متعارف فرمائیں۔انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزماںۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ان کی یوم ولادت کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔آخر میں انہوں نے سید عمران محمود اور انکی ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بہت جلد فورس بیٹریز کو ملک کی صف اول کی، معیار پر سمجھوتا نہ کرنے والی کمپنیوں میںدیکھ رہ رہے ہیں۔
شہزاد حسین بھٹی میڈیا مینجر فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ