مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کشمیری قوم کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے

بھمبر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کشمیری قوم کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے ہیں بھارت کی 8 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور قرآن کی بے حرمتی کرکے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح کررہی ہے ان خیالات کااظہار علی رضا سید چیئرمین کشمیر کونسل برسلز نے گزشتہ روز جموںوکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا مضم اراداہ کر لیا ہے۔

اس کیلئے سب سے بڑی قربانی دینے کیلئے کشمیری قوم مکمل طور پر تیار ہے تحریک آزادی کشمیراب فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے تحریک آذادی کشمیر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کشمیری لیڈر شپ کو جماعتی اختلافات کوختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا چوہدری خالد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید کی تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں گراںقدر خدمات ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کے اندر کشمیریوں کی تحریک کی حمایت کیلئے موثر اندا ز میں لابنگ کی گئی ہے یورپی ممالک میں آباد اوورسیز کمیونٹی مسلہ کشمیر کے حل کیلئے بہتر کردارادا کرسکتی ہے تمام اوورسیز کمیونٹی کو متحد ومنظم ہو کر اپنا کیس لڑنا ہوگاتب جاکر ہمیں کامیابی حاصل ہو گی افطار ڈنر میں صدر پاکستان کلب ندیم احمد بٹ ،جنرل سیکرٹری عمران ثاقب ،کوآرڈینیٹر شیراز احمد۔

صدرمسلم لیگ ق یورپ چودہری پرویز احمد، خالد محمود جوشی، سابق صدر پریس کلب برسلز شاہد فاروقی، سیکرٹری مالیات پریس کلب عمران بیگ ،عامر سنی حاجی محمد منیر ساجد شاہ، میر ندیم اقبال، ناصر شاہ، اسلم شاہ ،نوید احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔