کوئٹہ (جیوڈیسک) دہشتگردوں کی کوئٹہ میں بزدلانہ کارروائی کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت کوئٹہ میں اکٹھی ہو گئی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پوری کوشش سے دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔ جس میں آرمی چیف، گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کمانڈر سدرن کمان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا تمام سیکورٹی ادارے پوری قوت سے امن دشمنوں کا خاتمہ کریں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کوئی شبہ نہیں کہ دشمن پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف ہیں۔
اس سے پہلے آرمی چیف نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ جنرل راحیل شریف نے بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس محمد نور مسکن زئی دیگر ججز سے ملاقات بھی کی۔