3 ملزمان کی گن پوائنٹ پرمحنت کش خاتون سے زیادتی

Rape

Rape

سرگودھا (جیوڈیسک) 106 جنوبی کی خاتوں گھروں میں کام کاج کرتی تھی، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نواحی موضع 106 جنوبی میں تین نامعلوم افراد گھروں میں کام کرنیوالی محنت کش خاتون کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لیاقت کی بیوی (ت) جو کہ گھروں میں کام کاج کر کے اپنے معذور شوہر اور بچوں کا پیٹ پالتی ہے کو گزشتہ روز راستے میں تین نامعلوم افراد نے زبردستی پکڑ لیا اور اسے بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ابھی تک ان ملزمان کا کوئی بھی سراغ نہ لگ سکا ہے۔