فوجیں نکالیں تو مغربی کنارہ دوسرا غزہ بن جائے گا: اسرائیل

Israel

Israel

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ مغربی کنارے سے انخلا اور فوجوں کی واپسی صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہودی بستیوں کے انخلا اور فوج واپس بلانے سے مغربی کنارہ دوسرا غزہ بن جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہرٹزیلیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی وزیردفاع نے کہا کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ مغربی کنارے سے فوجیں واپس بلانے سے علاقے میں امن ہو جائے گا۔

ایسا نہیں بلکہ اس کے الٹ ہوگا اور غرب اردن بھی غزہ کی پٹی کی طرح دہشت گردوں کا گڑھ بن جائے گا۔