افواج پاکستان و رینجرز کراچی کو معاشی دہشت گردوں سے پاک کر نے کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، شہباز احمد گجر

Jhang

Jhang

جھنگ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ کہا ہے کہ افواج پاکستان و رینجرز کراچی کو معاشی دہشت گردوں سے پاک کر نے کیلئے تاریخی کردار اداکررہے ہیں پوری قوم ان کے اس کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے ایم کیو ایم اور پی پی پی کے پائوں تلے سے زمین سرکنے لگی ہے

اس مرحلہ پر افواج پاکستان کو ثابت قدم رہناہوگا اور کسی ملکی و غیر ملکی دبائو دھونس سے خائف نہیں ہونا چاہیے ملک کا مستقبل روشن ہوجا ئے گا ۔ بی بی سی کی رپورٹ اور سابق چیف ”را ” ایس کے دولت کے بیانات ایم کیو ایم کی قیادت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے نواز حکومت کو چاہیے تھا کہ بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کرتے مگر صد افسوس کہ نواز حکومت سردمہری کا رویہ اختیار کیے ہو ہے

برطانیہ ، امریکہ اور ہندوستان تینوں اپنے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستانی قوم باہمی اتحاد سے ٹرائیکا کی سازش کو ناکام بنائیں۔ افواج پاکستان کراچی اپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں