لاہور (جیوڈیسک) گورنر ہاوس میں چوہدری محمد سرور سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں۔
جب بھی ملک کو قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا تو ہماری مسلح افواج کے جوانوں نے متاثرین کی بھر پور مدد کی۔ گورنر پنجاب نے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول سٹاف کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔