اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشتگردحملوں کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے پرسکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔ فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی کیمپس پر حملے پسپا کردیے، 4 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ الحمداللہ سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے مقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے میں سیکورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔