تحریر: شاہد اقبال شامی بارڈر پر کشیدگی میں اضافہ، سیکورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی مطالبات کے حق کے لئے ڈاکٹروں کی ہڑتال وکلاء کا جلائو گھیرائو ،صحافیوں کی ہائے ہائے کسانوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی اساتذہ کاامتحانات کا بائیکاٹ کلرکوں کی بھوک ہڑتال
ناقص نتائج پر طلباء کی توڑ پھوڑ ڈرائیوروں کا پہیہ جام کرنے کا اعلان پٹرول کی بندش،بجلی کی لوڈ شیڈنگ گیس کی قلت بے روز گاری میں اضافہ عوام سراپا احتجاج اپوزیشن کا دھرنا گو گو اور شیم شیم کے نعرے حکومتی ارکان پریشان وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے تمام مسائل کا حل نکال لیا