کوٹلی (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کا پاگل پن برقرار ہے۔ آج بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید ہو گئے۔
اس سے پہلے نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے پانچ گھر تباہ ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے ترکنڈی، سکاکس، نرگل، پلانی، داتوٹ، لنجوٹ اور موہڑہ کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فورسز صبح 8 بجے سے مسلسل بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہیں ، خطرے کے پیش نظر نکیال میں موجود گرلز اور بوائز ڈگری کالج بند کر دیے گئے جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹرن ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ حالات کے پیش نظر ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں اضافی ایمبولینس بھی منگوا لی گئی ہیں ۔ پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے حالیہ دنوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس سے پہلے بھی 4 بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہو چکے ہیں ۔ پاکستان نے اقوم متحدہ کو بھارتی بربریت اور جارحیت کے کئی شواہد پیش کر دیے ہیں۔