کٹھمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں مشیر خا رجہ سرتاج عزیزکی بھارتی وزیر خا رجہ اور سشما سوراج سےباضابطہ ملاقات آج ہوگی۔سرتاج عزیزکہتے ہیں سارک اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائےگی۔
نیپال میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی ڈنر پر غیر رسمی ملاقات ملاقات ہوئی، پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریز کی بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں ۔
اس سے پہلے جب مشیر خارجہ سرتاج عزیز سارک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیپال کے شہر پوکھارا پہنچے تو بھارتی صحافی کے ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خصوصی ٹیم جلد بھارت جائے گی، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات میں پٹھان کوٹ سمیت تمام امور پر بات چیت ہوگی۔