اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان مذاکرات میں پیش رفت کے لیے خا رجہ امور کے مشیر سر تاج عزیز آج افغانستان جائیں گے۔ صدر حامد کرزئی اور افغان قیادت سے بات چیت کریں گے۔ پاکستان کی قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کابل کے دورے میں افغان قیادت سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر امور خارجہ کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح اجلاس کے انعقاد کی تیاری کرنا ہے۔ سرتاج عزیز، افغان صدر حامد کرزئی کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔