بستی لارڈ خاں کا خراب ٹرنسفامر پانچ روز بھی تبدیل یا مرمت نہ ہو سکا، اس سے قبل بھی پانچ بار مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بستی لارڈ خاں کا خراب ٹرنسفامر پانچ روز بھی تبدیل یا مرمت نہ ہو سکا، اس سے قبل بھی پانچ بار اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کروا چکے ہیں۔ 100کے وی کی بجائے 200کے وی کا ٹرانسفامر فوری لگائے جائے اہل علاقہ کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد سے ملحقہ بستی لارڈ خاں کا ٹرانسفامر گزشتہ پانچ روزقبل جل گیا تھا جسے تا حال نہ لگایا سکا، ٹرانسفامر جلنے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، پینے کے پانی اور روز مرہ ضروریات کا حصول مشکل ہو گیا۔ اس سے قبل بھی 100کے وی کا ٹرانسفامر پانچ بار جل چکا ہے جسے اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت واپڈا اہلکاروں کے ہمراہ مرمت کروا چکے ہیں۔ لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفامر اکثر جل جاتا ہے، جبکہ واپڈا اہلکار اپنی دیہاڑی لگانے کیلئے اسے کئی کئی روز تک مرمت نہیں کرواتے اور نہ ہی 100کی بجائے 200کے وی کا ٹرانسفامر لگاتے ہیں۔ اہل علاقہ کئی روز تک انتظارکرنے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ہی ٹرانسفامر مرمت کروانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اہل علا١قہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے 100کی بجائے 200کے وی کا ٹرانسفامر لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خارجہ امور سے ناواقف ہیں عمران خان سے صرف کرکٹ سے واقفیت رکھتے ہیںاس لئے وہ سیاست چھوڑ کرکرکٹ
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)خارجہ امور سے ناواقف ہیں عمران خان سے صرف کرکٹ سے واقفیت رکھتے ہیںاس لئے وہ سیاست چھوڑ کرکرکٹ پردوبارہ توجہ دیں۔عمران خان کی بچگانہ سیاست کی وجہ سے ملک کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔پوری دنیا حیرت کااظہار کررہی ہے کہ عمران خان کیسے سیاستدان ہیں جن کی وجہ سے ریاست مشکلات کا شکار ہورہی ہے ریاست کو نقصان پہنچانے والے سیاستدان کیا تبدیلی لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات سمندر سے بھی گہرے ہیںاور اب مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقا ت مزید مضبوط ہوئے ہیں مگر تحریک انصاف نہ جانے کس کے کہنے پر ان تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہی ہے ، عمران خان کی وجہ سے چین کے صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا،حکومت چین اور حکومت پنجاب میںکئی معاہدے ہوچکے ہیں جن میں سے ایکمعاہدے کے تحت چین کی حکومت اپنے اخراجات پر پاکستان کے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کوطب کی جدید تربیت فراہم کرے گی جو چینی قیادت اور عوام کااپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دلی لگاؤ کا اظہار ہے۔ عمران خان کو علم نہیں کہ سفارتی تعلقات کیا ہوتے ہیں اور ان تعلقات کو کس طرح مضبوط کیا جاتا ہے ۔وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج بھی ملک ہم سے چھ ستمبر1965والا جذبہ مانگ رہا ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) آج بھی ملک ہم سے چھ ستمبر1965والا جذبہ مانگ رہا ہے، ہم ملکی دفاع اور وقار کی خاطر دشمن کے مقابلے میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اپنے عظیم سپوتوں ،سپاہیوں اورشہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یوم دفاع اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرنے اور باطل کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے۔اس دن ہماری بہادر افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے اور اسے اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام و نا مراد کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میجر عزیز بھٹی عزیز شہید سمیت فوج کے دیگر شہداء نے اپنی قیمتی جانیں دیکر ملک کا دفاع کیا جس پر آج پوری قوم فخر کرتی ہے، اس دن پوری قوم نے پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہوکر ثابت کیا تھا کہ وہ دشمن کے مقابلے میں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ آج بھی ملک ہم سے چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ والا جذبہ مانگ رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دفاع پاکستان کی جنگ لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارا سرمایہ ہیں
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دفاع پاکستان کی جنگ لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی شہادت پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے جانوں کے نذرانے دے کر ہماری حفاظت کی۔ اگر وہ 1965کو جانوں کے نذرانے دے کر دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں نہ ملاتے تو شائدآج ہم آزادی کا سانس نہ لے رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں مصطفی آباد للیانی وہ واحد مقام ہے جہاں 1965کی جنگ میں شہید ہونے والے55شہید دفن ہیں۔ ان کی یاد گاروں پر کوئی بھی سرکاری تقریب نہ ہونا قابل افسوس عمل ہے، شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہمیں 6ستمبر شایان شان طریقے سے منانے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی نے صحافیوں کے ہمراہ شہدا کی یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہد عمر،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی،سید اسرار احمد زیدی شاہ، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، حافظ طاہر اقبال ودیگرصحافیوں کی بڑی بھی ان کے ہمراہ تھی۔جنہوں نے شہدا کی یادگاروں پر چادر چڑھانے کے بعد ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ یاد رہے شہدا کی یاد گاروں پر ہر سال 6ستمبر کو سرکاری سطح پر تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مختلف سکولوں کے بچے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریر کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہدا کی یاد گاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جاتی ہے۔ جو تقریب بارشوں اور گنڈا سنگھ بارڈ پر فلڈ کی صورت حال کے پیش نظرتقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔