لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاہے کہ غیرملکی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو قوم مسترد کر چکی ہے، ان غیرملکی ایجنڈے کے حامل لوگوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستانی عوام ملک میں عملی ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میںعمرہ ادائیگی کی مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے لیگی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا ، حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی طرف عملی طور پر گامزن ہے۔
آج الحمد اللہ پاکستان میں ہر طرف ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہے، پاکستانیوں کو ایک روشن اور مستحکم پاکستان فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی پاکستانی عوام وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ، ہر دلعزیز میاں حمزہ شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کامیابیوں سے ہمکنارکریگی اور عوامی خدمت کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔ میڈیا سیکرٹری حاجی قیصر امین بٹ القادری سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور