غیر ملکی ایر لائن سے لاہور پہنچنے والا مسافر ائیرپورٹ پر گرفتار

Airport

Airport

لاہور (جیوڈیسک) غیر ملکی ایر لائن سے لاہور پہنچنے والے ایک مسافر کو حساس اداروں نے ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسافر ملک انجم آفتاب امریکا سے غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے لاہور پہنچا تھا۔

اس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا اور وہ حساس اداروں کو مطلوب تھا۔ حساس اداروں نے مسافر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔