کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شئیرز خریدنے میں دو غیر ملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
دونوں کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ کا 25 فیصد حصص خریدنے کی خواہشمند ہیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی خرایداری کے لئے 17 کمپنیوں نے بولی لگائی جس میں 14 کمپنیوں کی بولی پر غور کیا جا رہا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 2018 تک پاکستان اسٹاک میں ایک ارب ڈالر کی نئی کمپنیوں کے اندراج متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں سرمایا کاری سے مستقبل میں بیرونی سرمایا کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔