اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈی ایٹ کانفرنس کا افتتاح کر دیا۔ رکن ممالک میں اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی عمارت میں ہونے والے ڈی ایٹ اجلاس میں میزبان پاکستان کے علاوہ ترکی، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ایران، مصر، ملائیشیا اور نائجیریا کے مندوبین شریک ہیں۔
اجلاس میں دو ہزار آٹھ سے دو ہزار اٹھارہ تک کے روڈ میپ، رکن ممالک کے درمیان مزید تجارت کے فروغ، وسعت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ پاکستان دو ہزار چودہ تک ڈی ایٹ تنظیم کا چیئرمین ہے۔ پاکستان دو روزہ اجلاس کی صدارت کر رہا ہے۔