بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 افراد گرفتار

Benazir Bhutto International Airport

Benazir Bhutto International Airport

راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری مالیت کی منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مسافروں سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بے نظیر ایئرپورٹ سے براستہ دبئی بارسلونا جانے و الی پرواز نمبر EK-615 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران شک گزرنے پر ایک مسافر رضوان ولد فیض سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ہیروئن بھرے کپسول نگلنے کا اعتراف کیا

جس پر اسے ہسپتال بھجوا دیا گیا جبکہ ایئرپورٹ کی پارکنگ میں کویت جانے والی پرواز نمبر KU-206 کے مسافر شاہد خان ولد فرید خان سکنہ حافظ آباد کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اڑھائی کلو ہیروئن برآمد ہوئی، اسے ایئرپورٹ چھوڑنے کیلئے آنے والے لیاقت علی ولد احمدعلی سکنہ حافظ آباد کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، اینٹی نار کوٹکس فورس نے تفتیش شروع کردی۔