ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی صنعتی شعبے میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
صدر نے اس بات کا اظہار استنبول میں جہازسازی کارخانے کے ایک نئے نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ دفاعی شعبے میں ایک مضبوط اور آزاد ریاست کا تصور دفاعی شعبے پر بیرونی انحصار سے وابستہ مستقبل کے سائے میں ممکن نہیں ہو سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی صنعتی شعبہ کی ترقی کا پہیہ رکنا نہیں چاہیئے کیونکہ دور حاضر میں اس شعبے میں جدت پسندی وقت کی ضرورت بن چکا ہے، ترکی کی آبادی اور اس کی طاقت سے بے چین ہونے والے عناصر کی پوری کوشش ہے کہ مادر وطن ماضی کے اس عدم استحکام حالات کی دلدل میں دوبارہ دھنس جائے جہاں سے وہ نکل آیا ہے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ترکی ایک جمہوری و قانونی ریاست ہے جو کہ اپنے خلاف تمام ناپاک عزائم کو ختم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے،ہمارا ہدف بیرونی انحصار کے بغیر اپنے دفاعی شعبے کو جدت پسند اور پیداواری لحاظ سے قابل استعداد بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کا شمار اس وقت جنگی بحری جہاز بنانے والے عالمی ممالک میں ہوتا ہے ہمارا نصب العین محنت ،پیداوارمیں اضافہ اور ترقی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔