ملکہ (محسن ضیا اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زاہد مصطفی اعوان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ صرف دھرنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی منفی سیاست کی طرف کسی صورت بھی کان نہیں دھریں گے ، اب عوا م باشعور ہیں کھرا اور کھوٹا کی پہچان رکھتے ہیں نوجوان صرف دھرنوں میں انجوائے کرنے جاتے ہیں جبکہ ووٹ صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کو دیتے ہیں۔
عمران خان کو صرف اقتدار حاصل کرنے کا شوق ہے لیکن عوام نے انکو ہر بار مسترد کیا۔ عمران خان کی اخلاق سے بھی گری ہوئی گفتگو سے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
عمران خان بے وقت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور میاں برادران کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔