فیصل آباد : مقامی صحافی رانا محمد اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر سطح پر لانے کیلئے انرجی کی مسلسل فراہمی ضروری ہے۔ ترقی کی خواہاں اقوام مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر اپنی پالیسیاں ترتیب دیتی ہیں۔ ہماری انڈسٹری اور زراعت کیلئے وافر پانی اور بجلی ضروری ہے۔
حکومت ملک کے مستقبل کی بقاء کو سامنے رکھتے ہوئے کالا باغ ڈیم اور دوسرے چھوٹے چھوٹے ڈیمز پر کام شروع کرے۔ گیس کے نئے ذخائر کی تلاش تیزی سے شروع کی جائے۔ اگر اس پر توجہ نہ دی گئی ہم معاشی لحاظ سے دوسری اقوام کے ساتھ نہیں چل سکتے۔