ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے زائد ہو گئے
Posted on June 27, 2014 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Foreign Exchange Reserves
کراچی (جیوڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بیس ماہ کی بلند ترین سطح سَوا چودہ ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ ایک ہفتے میں انہتر کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق بیس جون کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب چھبیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر باون کروڑ ڈالر اضافے سے نو ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر ہو گئے۔
شیڈول بنکوں کے زرمبادلہ ذخائر سترہ کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب سات کروڑ ڈالر ہو گئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com