ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے

Dollars

Dollars

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی اقدامات سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا اور پندرہ ارب ڈالرز زرمبادلہ کا ہدف عبور کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جن میں سے دس ارب ڈالرز سٹیٹ بینک کے پاس اور بقیہ کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔