کراچی (جیوڈیسک) مرکزی بینک کے ذخائر 60 کروڑ کی کمی سے 9 ارب 66 کروڑ ڈالر رہ گئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کے سبب ہوئی۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں دوبارہ کمی آگئی اور گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 22 جون کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 79 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 16 ارب 24 کروڑ 39 لاکھ ڈالر پر ریکارڈ کیے گئے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 60 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی کمی سے 10 ارب 26 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح سے نیچے گر کر 9 ارب 66 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ البتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6 ارب 58 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کے سبب ہوئی۔