زرِمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 15 ارب 75 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس 4 ارب 93 کروڑ ڈالر ہیں۔

اس طرح ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 68 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔