ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 24اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 17 ارب 71 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 20 کروڑ 11 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اضافے سے5 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔