ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں انیس کروڑ ڈالر کا اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب تیرہ کروڑ پر پہنچ گئے۔ مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر تیرہ کروڑ اضافے سے گیارہ ارب بیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔

کمرشل بنکوں کے زرمبادلہ زخائر چھ کروڑ اضافے سے چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ ایک ہفتے میں انٹرنیشنل ، ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے پانچ کروڑ ڈالر ملے۔