ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ڈالرز کا اضافہ

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کے مطابق تیئس جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر دس ارب چوبیس کروڑ ڈالرز ریکارڈ کئے گئے۔

ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں آٹھ کروڑ ڈالرز کمی ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر بارہ کروڑ اضافے سے چار ارب اکاسی کروڑ ڈالرز ہوگئے۔