ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چودہ کروڑ ڈالرز کی کمی

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کمی کے بعد سولہ ارب تیرہ کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر پندرہ کروڑ کمی سے گیارہ ارب بائیس کروڑ ڈالرز پر آ گئے۔

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر سترہ لاکھ ڈالرز اضافے سے پانچ ارب چھ کروڑ ڈالرز ہو گئے۔ ایک ہفتے کے دوران چھبیس کروڑ ڈالرز بیرونی ادائیگیوں کی مد میں دئیے گئے۔