ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید چوبیس کروڑ ڈالر کم ہوگئے

Dollar

Dollar

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کمی کا شکار ہیں۔۔گذشتہ ہفتے تین سال سات ماہ بعد تیرہ ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آنے والے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید چوبیس کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آٹھ مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم 12 ارب 56 کروڑ پچپن لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے بارہ ارب 80 کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر تھا۔

نئی پوزیشن کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر مزید بیس کروڑ ڈالر کم ہوکر سات ارب 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔۔اسی طرح بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس کا مالی حجم تین ارب تینتیس کروڑ ڈالر کمی کا شکار ہوکر چار ارب 91 کروڑ پانچ لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔