کراچی (جیوڈیسک) کراچی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل تیسرے ہفتے بڑھ گئے۔ نو کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کے اضافے سے مجموعی ذخائر دس ارب بتیس کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق سات اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران کمرشل بنکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب نو کروڑ ڈالر ہو گئے۔ اس دوران مرکزی بنک کے ذخائر آٹھ کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر اضافے سے پانچ ارب بائیس کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔