کراچی(جیودیسک)الیکشن ختم ہوتے ہی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ سولہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر مزید کم ہو گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سترہ مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران گیارہ ارب تینتالیس کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر چودہ کروڑ ڈالر کی کمی سے چھ ارب اڑتیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ شیڈول بینکوں کے ذخائر دو کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالر کی کمی سے پانچ ارب پانچ کروڑ ڈالر ہو گئے۔ پاکستانی حکومت کل آئی ایم ایف کو اڑتیس کروڑ کی نئی قسط ادا کرے گی۔