غیرملکی افواج کے انخلا سے افغانستان میں بدامنی کم ہو گی: گلبدین حکمت یار

Gulbuddin Hekmatyar

Gulbuddin Hekmatyar

تہران (جیوڈیسک) حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کے انخلا سے افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ایرانی ریڈیو کے مطابق انجینئر گلبدین حکمت یار نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ علاقے میں تمام فتنوں کی جڑ غیرملکی افواج کی موجودگی ہے۔

امریکہ سمیت غیرملکی فوجیوں کے پاس، افغانستان سے چلے جانے اور قبضہ ختم کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔ افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا قبضہ، افغانستان کے عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنا ہے۔