اسلام آباد (جیوڈیسک) رہنما ن لیگ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہو سکتی ہے، عمران خان کی تلاشی لی جانی ہے، دیکھنا ہے بائیں اور دائیں جیب سے کیا نکلتا ہے۔
دانیال عزیز نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔ عمران خان اور جہانگیر ترین استثنا مانگ رہے ہیں۔
رہنما ن لیگ مائزہ حمید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے دل پر آج ایک اور فیتہ کٹ گیا۔