بیرونی سرمایہ کاری میں پانچ کروڑ اناسی لاکھ ڈالر اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں بیرونی سرمایہ کاری گذشتہ مالی سال کے پہلے مہینے کے مقابلے میں پانچ کروڑ اناسی لاکھ ڈالر زائد رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں بیرونی سرمایہ کاری پندرہ کروڑ بہتر لاکھ ڈالر رہی جو گذشتہ مالی سال کے پہلے مہینے کے مقابلے میں اٹھاون فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم چھ کروڑ ڈالر جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری پانچ کروڑ ڈالر سے زائد رہا جس سے نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم گیارہ کروڑ تراسی لاکھ ڈالر رہا۔ملکی پبلک سیکٹر میں اس عرصے میں تین کروڑ نواسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی۔