کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 23 فیصد اضافہ عمل میں آیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2015کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 15۔کروڑ 41لاکھ ڈالر اضافے سے 82کروڑ 49لاکھ ڈالر رہی
جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 67کروڑ ڈالر تھی،ان5 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر(8.7فیصد) کے اضافے سے 54کروڑ2لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 49 کروڑ 71 لاکھ ڈالر تھی۔